لاہور کے عوام بسنت کا تہوار منانا چاہتے ہیں ، حکومت قانون سازی کرے ‘ یوسف صلاح الدین

پیر 9 فروری 2015 12:27

لاہور کے عوام بسنت کا تہوار منانا چاہتے ہیں ، حکومت قانون سازی کرے ‘ یوسف صلاح الدین

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09فروی 2015ء) معروف پروڈیوسر و سماجی شخصیت میاں یوسف صلاح الدین نے کہاہے کہ بسنت پنجاب کے عوام کے کلچر کا حصہ بن چکا ہے اور خاص طور پر لاہور کے عوام بسنت منانا چاہتے ہیں لہٰذا حکومت اس حوالے سے قانون سازی کرے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر چیز پر بلا وجہ پابندی لگا دی جاتی ہے ، بسنت ایک خوبصورت تہوار ہے جس پر پابندی عائد کرنا سخت زیادتی کے مترادف ہے ۔

میری ذاتی رائے ہے کہ ایک دن کے لئے پتنگ بازی کی اجازت ہونی چاہیے اور اس دن فائرنگ اور موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہونی چاہیے ۔ جبکہ کیمیکل اور چرخی پر بین لگا دینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا قانون بنایا جائے کہ خطرناک ڈور کی بدولت جان لیوا حادثات کی حوصلہ شکنی کی جا سکے ۔

وقت اشاعت : 09/02/2015 - 12:27:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :