سونم کپور سانس کی تکلیف کا شکار، ہسپتال منتقل

منگل 10 فروری 2015 16:53

سونم کپور سانس کی تکلیف کا شکار، ہسپتال منتقل

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء) شوگر کے مرض میں مبتلا بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ سونم کپور کو ایک اور خطرناک بیماری کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سونم کپور کو سانس کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا طبی معائنہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

سونم کپور نے ہسپتال سے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ انہیں بیمار ہونے سے نفرت ہے۔واضح رہے کہ سونم کپورکو ہدایت کار سورج برجاتیا کی فلم ’پریم رتن دھن پایو‘ کی شوٹنگ کے دوران سانس کی تکلیف کی شکایت ہوئی تھی جس پر انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ وہ شوگر کے مرض میں بھی مبتلا ہیں۔

وقت اشاعت : 10/02/2015 - 16:53:21

Rlated Stars :