ضرورتمند فنکاروں کو وظائف دئیے جارہے ہیں‘ کنول

بدھ 11 فروری 2015 14:26

ضرورتمند فنکاروں کو وظائف دئیے جارہے ہیں‘ کنول

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروی 2015ء) اداکارہ و ایم پی اے کنول نے کہا ہے کہ فنکاروں کو وظائف مل رہے ہیں جبکہ ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ مستحق فنکاروں کو یہ وظائف ملیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے میں نے ایک اجلاس بلایا ہے جس میں کچھ نئے ضرورتمند فنکاروں کے وظائف بھی لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں فنکاروں کی نمائندہ ہوں اور جہاں تک ہوسکا ان کی بہتری کیلئے آواز اٹھاؤں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے تمام فنکار کسمپرسی کی زندگی بسر کررہے ہیں اگر انہیں حکومتی امداد نہ ملے تو ان کیلئے گزارہ کرنا مشکل ہوجائے گا۔

وقت اشاعت : 11/02/2015 - 14:26:50