عامر خان کا مؤقف ایک بار پھر سب سےالگ’اپنے دوستوں‘ کو کھری کھری سنادیں

بدھ 11 فروری 2015 20:19

عامر خان کا مؤقف ایک بار پھر سب سےالگ’اپنے دوستوں‘ کو کھری کھری سنادیں

ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے مشہور کامیڈی رئیلیٹی شو AIB Roast میں بکی جانے والی گالیوں پر مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے اپنے ہی دوستوں کی خوب خبر لی ہے اور انہیں عوام کے سامنے بدزبانی کرنے پر خوب سنائی ہیں۔ اخبار ”ممبئی مرر“ کے مطابق عامر خان کا کہنا ہے کہ انہیں کرن جوہر اور ارجن کپور نے بتایا کہ سارا معاملہ کیسے پیش آیا اور انہوں نے کیا زبان استعمال کی۔

(جاری ہے)

عامر کہتے ہیں کہ ساری تفصیلات جان کر وہ سخت مایوس اور رنجیدہ ہوئے اور انہوں نے کرن اور ارجن کے ساتھ گہرا اظہار ناراضی کیا۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے دوستوں سے کہا کہ انہیں یہ باتیں بالکل پسند نہیں آئیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپ 25 گالیاں دے کر یہ توقع نہیں کر سکتے کہ لوگ آپ کو پسند کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ کوئی نوعمر لڑکے نہیں ہیں کہ گالیاں سن کر متاثر ہوں گے اور اپنے دوستوں کو اپنی زبان شائستہ کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

وقت اشاعت : 11/02/2015 - 20:19:31

Rlated Stars :