ملیکہ شراوت نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کر لیا

جمعرات 12 فروری 2015 16:45

ملیکہ شراوت نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کر لیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12فروری2015ء) بالی وڈ اداکارہ ملیکہ شراوت نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کرلیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ملیکہ شراوت نے بھارتی وزیراعظم نریندرہ مودی سے متاثر ہو کر خواتین کو بااختیار بنانے کے مقصد کے ساتھ بھارتی سیاست میں آنے کا ارادہ کرلیا ہے تاہم اداکارہ نے کہا ہے کہ اس کو سیاست میں قدم رکھنے کے لئے درست پلیٹ فارم کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

ملیکہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر اس کو درست پلیٹ فارم مل گیا تو وہ سیاست کے ذریعے معاشرے میں عورتوں کے مقام اور فلاح و بہبود کے لئے کام کریں گی۔اداکارہ نے کہا کہ وہ نریندرہ مودی جی سے بے حد متاثر ہوئی ہیں یاد رہے کہ ملیکہ کی نئی فلم ”ڈرٹی پالیٹکس“ ہے جو جلد ری لیز کی جارہی ہے۔

وقت اشاعت : 12/02/2015 - 16:45:31

Rlated Stars :