پنجاب حکومت سینٹ کے انتخابات کے لیے مختلف طریقوں سے ہارس ٹریڈنگ کررہی ہے ، کامل علی آغا

جمعرات 12 فروری 2015 17:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروی 2015ء) مسلم لیگ (ق) کے رہنما کامل علی آغا نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سینٹ کے انتخابات کے لیے مختلف طریقوں سے ہارس ٹریڈنگ کررہی ہے جس میں مختلف سیاسی لوگوں کو نوازہ جارہا ہے اور ان لوگوں کو مراعات دی جارہی ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے پی کے ، بلوچستان اور سندھ میں مختلف طریقوں سے ہارس ٹریڈنگ جاری ہے انہوں نے کہا کہ عمران واحد سیاستدان ہیں جس نے ہارس ٹریڈننگ اور سینٹ کے انتخابات میں سے کھل کر بات کی ہے اور ہمیں ان تمام حقائق کو تسلیم کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے سب کو مل بیٹھ کر اس پر سوچ بچار کرنا ہوگا اور کرپشن کے خاتمے کیلئے بھی لائحہ عمل بنانا ہوگا

متعلقہ عنوان :