1992 ء کی طرح پاکستانی کرکٹ ٹیم تاریخ دہراتے ہوئے ورلڈ چمپئن کا تاج اپنے سر سجائے گی ‘ گلوکارہ حمیرا ارشد

جمعہ 13 فروری 2015 11:57

1992 ء کی طرح پاکستانی کرکٹ ٹیم تاریخ دہراتے ہوئے ورلڈ چمپئن کا تاج اپنے سر سجائے گی ‘ گلوکارہ حمیرا ارشد

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروی 2015ء) گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا ہے کہ گلوکاروں نے مل کر ورلڈ کپ 2015ء کے موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے جو خصوصی نغمہ تیار کیا ہے وہ فنکاروں کی طرف سے حب الوطنی کا اظہار ہے ۔ ” اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

(جاری ہے)

13فروی 2015ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی بھی کھیل میں بین الاقوامی مقابلوں میں شریک ہو تو پوری قوم سمیت فنکاروں کی دعائیں ان کے ساتھ شامل ہوتی ہیں اور خاص طور پر کرکٹ سے پوری قوم کو لگاؤ ہے اور فنکار بھی اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم بھارت کے خلاف اپنے پہلے معرکے میں فتح حاصل کر کے پوری قوم کو خوشخبری دے ۔ حمیرا ارشد نے کہا کہ بھارت کے خلاف کسی بھی کھیل میں ہمارے مقابلے کانٹے دار ہوتے ہیں اور خاص طور کبڈی ، ہاکی اور کرکٹ قابل ذکر ہیں ۔ ورلڈ کپ 2015ء میں پوری قوم کی دعائیں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں ۔ حمیرا ارشد نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 1992 ء کی طرح پاکستانی کرکٹ ٹیم تاریخ دہراتے ہوئے ورلڈ چمپئن کا تاج اپنے سر سجائے گی ۔

وقت اشاعت : 13/02/2015 - 11:57:55

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :