معاشرے میں برائیوں کی بڑی وجہ جہالت ہے ، نصاب تعلیم یکساں کیا جائے ‘ عائشہ ثناء

جمعہ 13 فروری 2015 12:06

معاشرے میں برائیوں کی بڑی وجہ جہالت ہے ، نصاب تعلیم یکساں کیا جائے ‘ عائشہ ثناء

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروی 2015ء) اداکارہ عائشہ ثناء نے کہا ہے کہ پاکستان میں جہالت اور غربت کے اندھیروں کو دور کرنے کے لئے تعلیم لازمی جز ہے ، جب تک ہر بچہ تعلیم حاصل نہیں کرے گا اس وقت تک ترقی مشکل ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشرے میں برائیوں کی بڑی وجہ جہالت ہے ، جب تک انسان کا دماغ تعلیم کی روشی سے منور نہیں ہوتا اس وقت تک وہ اچھے اور برے کی تمیز نہیں کر سکتا ۔

وقت کی ضرورت ہے کہ پاکستان میں نصاب تعلیم یکساں کیا جائے تاکہ غریب اور امیر کے درمیان تعلیم کا معیار یکساں ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ جن قوموں نے تعلیم کی طرف توجہ ہے کہ وہ آج دنیا کی ترقی یافتہ قومیں ہیں اور ہمیں بھی دنیا کے ساتھ قدم با قدم چلنے کے لئے تعلیم جیسے اہم شعبے پر خصوصی توجہ دینا ہو گی ۔

وقت اشاعت : 13/02/2015 - 12:06:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :