سکھوں کیلئے انصاف نامی گروپ نے آسٹریلیا میں بولی وڈ سٹار امیتابھ بچن کے خلاف ایک درخواست دائر کر دی

جمعہ 13 فروری 2015 14:58

سکھوں کیلئے انصاف نامی گروپ نے آسٹریلیا میں بولی وڈ سٹار امیتابھ بچن کے خلاف ایک درخواست دائر کر دی

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروی 2015ء) سکھوں کیلئے انصاف نامی گروپ نے آسٹریلیا میں بولی وڈ سٹار امیتابھ بچن کے خلاف ایک درخواست دائر کر دی۔یہ درخواست دولت مشترکہ کے اٹارنی جنرل جارج برانڈس کے پاس گزشتہ روز دائر کرائی گئی۔سکھ برادری کو درپیش مشکلات اجاگر کرنے والے گروپ نے الزام لگایا کہ امیتابھ نے31 اکتوبر 1984 وزیر اعظم اندرا گاندھی کے قتل کے بعد لوگوں کو تشدد پر اکسایا۔

(جاری ہے)

گروپ نے سانحہ نئی دہلی میں بچ جانے والوں اور مرنے والوں کے اہل خانہ کی طرف سے امیتابھ کے خلاف دو گواہوں اجمیر سنگھ رندھاوا اور بابو سنگھ کو پیش کرنے کی اجازت بھی مانگی ۔خیال رہے کہ دولت مشترکہ دنیا بھر میں کہیں بھی انسانیت کے خلاف ہونے والے جرائم سے متعلق مقدمات سننے کی مجاز ہے۔بچن 15 فروری کو اڈیلیڈ میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان ورلڈ کپ میچ میں کمنٹری کرینگے

وقت اشاعت : 13/02/2015 - 14:58:45

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :