کرن کئی فیشن برانڈز کی شوٹس کا حصہ بن چکی ہیں

جمعرات 21 ستمبر 2023 13:04

کرن کئی فیشن برانڈز کی شوٹس کا حصہ بن چکی ہیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2023ء) پاکستان کے مشہوراداکارعمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق حسین ڈارعلیحدگی کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر مقبول ہیں، کرن کے مغربی ملبوسات اور طرزِ زندگی صارفین کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔کرن اشفاق حسین ڈار نے اداکار سے علیحدگی کے بعد ہی ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا ہے، اب تک کرن کئی فیشن برانڈز کی شوٹس کا حصہ بن چکی ہیں۔

کرن اشفاق ماڈل ہونے کے ساتھ ساتھ اب ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر بھی ہیں۔ شوہر سے علیحدگی کے بعد سے وہ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو دیکھائی دیتی ہیں۔حال ہی میں کرن نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پراپنی ایک ویڈیو شئیر کی ہے جن میں انہوں نے سفید رنگ کا مغربی لباس زیب تن کیا ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا صارفین کرن اشفاق حسین کے ان نامناسب ملبوسات سے خاصا ناراض دِکھائی دیتے ہیں اور ان کی تصاویر پر کڑی تنقید کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے کرن کے اس طرزِ زندگی کو ان کی اور عمران اشرف کی علیحدگی کی وجہ قرار دیا۔ایک صارف کرن اشفاق کے اس اسٹائل سے خاصا حیران رہ گئے۔ایک صارف نے عمران اشرف اور کرن کی علیحدگی کو درست فیصلہ قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ اب سے چند ماہ پہلے کرن اشفاق نے اپنے مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام پر ایک سوالات وجوابات کا سیشن کیا تھا، جس میں انہوں نے نوجوان لڑکیوں کو کسی اور کیلئے تبدیل نہ ہونے کا مشورہ دیا تھا۔عمران اشرف اور کرن اشفاق کی شادی 2018 میں ہوئی تھے، 2022 میں دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلی تھیں، جس کا باضابطہ اعلان کرن اشفاق نے کیا تھا۔
وقت اشاعت : 21/09/2023 - 13:04:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :