گلوکار قلب عباس نے اپنا نیا ویڈیو’’ڈھولا تیری یاد وچ‘‘ مکمل کرلیا،جلد ریلیز ہوگا

ظہیر مہروی کے لکھے اس گانے کی ڈائریکشن مبشر ریاض ، میوزک کاشی خان اور اس میں شانزے نے ماڈلنگ کی ہے

جمعرات 21 ستمبر 2023 13:06

کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2023ء) نوجوان نسل کے معروف گلوکار قلب عباس نے اپنا نیا ویڈیو ’’ڈھولا تیری یاد وچ‘‘ مکمل کرلیا،تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو کو گذشتہ دنوں مالم جبہ، اور کالام سوات کی خوبصورت لوکیشنز پر مکمل کیا گیا تھا جس میں ان کے ساتھ خوبرو ماڈل شانزے نے بھی حصہ لیاتھا اس گانے کی ویڈیو ڈائریکشن مبشرریاض نے دی تھی اس گانے کی شاعری ظہیر مہروی کی لکھی ہوئی تھی جس کا میوزک کاشی خان نے ترتیب دیاتھا۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران قلب عباس نے بتایاکہ ان کا یہ ویڈیو بہت ہی اچھا ریکارڈ ہواہے اور دوران ریکارڈنگ انہوں نے خوب ہلہ گلہ کیا اور انجوائے کیا۔قلب عباس کا کہناتھا کہ ان کا یہ ویڈیو انشاء اللہ بہت جلد یوٹیوب و دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کردیاجائیگا اور انہیں امید ہے کہ ا ن کے پرستار اسے بے حد سراہیںگے۔
وقت اشاعت : 21/09/2023 - 13:06:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :