پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار یوسف خان کی برسی منائی گئی

جمعرات 21 ستمبر 2023 13:06

کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2023ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار یوسف خان کی برسی منائی گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان فلم انڈسٹری کا ''چہرہ مہرہ'' جو اپنے وطن اور اپنے شعبے کیلئے بہترین کوششوں کے ساتھ فلم انڈسٹری کو عروج پر لے کر آئے۔اس دور کے ان فنکاروں میں یوسف خان صاحب کا نام بھی بہترین اور اچھے لفظوں میں شمار ہوتاہے۔

ان کی آج برسی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ان کے مداحوں نے ان کیلئے دعا مغفرت کا اہتمام کیا اور مرحوم کے گزرے وقت اور بیتی یادوں کو اچھے لفظوں میں تصور کیا گیااداکاریوسف خان انڈسٹری کا ستون تھے جب جب فلمی تاریخ کا ذکر کیا جائے گا یوسف خان کا نام سنہرے لفظوں میں ساتھ ساتھ لیا جائے گا ایک بہت بڑا نام و مقام بنانے والے محنتی شخص اپنے کیریئر کا آغاز بطور ہیرو ''فلم پرواز'' سے کیا جو زیادہ کامیاب نہیں رہی تھی اور بعد میں چھوٹے موٹے کرداروں میں جلوہ گر ہوتے رہے اور منفرد نام پیدا کرتے گئے ایک وقت آیا کہ وہ سکرین کی لازمی ضرورت بن گئے۔

(جاری ہے)

ایک دھان پان سے سادہ سے شخص جو اپنی اداکاری میں بہترین نقوش چھوڑ جاتا تھاایسی فنکاری کہ ہر دفعہ ہر کردار میں اک الگ رنگ دکھائی دیتا ان کا مکالمے دہرانے کا انداز، چہرے کے ایکسپریشنز اور جاسوسی سے بھرے ایموشنز واہ کیا بات ہے۔ایک دور آیا تھا کہ انہیں سسپنس اور جاسوسی والی بہترین موزوں کی فلموں میں شوق سے کاسٹ کیا جانے لگا تھا، ان کرداروں میں وہ عوام کی اولین پسندہواا کرتے تھے ایک اداکار کے ساتھ ان الگ پہچان یہ تھی کہ وہ ایک ملنسار شخصیت کے مالک تھے، طبیعت کے نہایت سخت مزاج اور ہر فیصلے پر قائم رہنے والے نڈر جوان تھے ایک وقت آیا تھا کہ ہر فلمی حلقوں سے جڑا شخص ان کے دفتر میں شوق سے بیٹھا کرتے تھے کہ یوسف خان کی باتیں سنی جائیں ان سے لمبی گپ شپ کی جائے کیونکہ وہ فنکاری کا سمندر تھے ایک مکمل اکیڈمی کا درجہ رکھتے آج بھی ان سے الگ ہی کچھ سیکھنے والے اور ان کے مداح ان کو بہت یاد کرتے ہیں وہ بات بالکل بجا ہے یوسف خان کے کیریئر کی یادگار فلموں کی فہرست’’ ملنگی‘‘،’’ ہمراہی‘‘،’’ خطرناک‘‘،’’ سدھا رستہ‘‘،’’ بابل‘‘،’’ ضدی‘‘،’’ شریف بدمعاش‘‘،’’ پرواز‘‘،’’ بائو جی‘‘،’’ ہتھکڑی‘‘،’’ ٹیکسی ڈرائیور‘‘،’’ حاتم تائی‘‘،’’ امام دین گوہاویہ‘‘،’’ چن ویر‘‘،’’ غیرت تے قانون‘‘،’’ نظام ڈاکو‘‘،’’ خاموش رھو‘‘،’’ ان پڑھ‘‘،’’ تاج محل‘‘،’’ غرناطہ‘‘،’’ مکھڑا چن ورگا‘‘،’’ تیرے عشق نچایا‘‘،’’ ماں تے قانون‘‘،’’ جبر‘‘و،’’ وچھڑیا رب ملے‘‘،’’ اک سونا اک مٹی‘‘،’’ قادرا‘‘،’’ چن پتر‘‘،’’ غیرت شان جواناں دی‘‘،’’ اچی حویلی‘‘،’’ جٹ دا قول‘‘،’’ حشر نشر‘‘،’’ چانن اکھیاں دا‘‘،’’ یار دیس پنجاب دے‘‘،’’ عید دا چن‘‘،’’ سر دا سائیں‘‘،’’ شیر تے دلیر‘‘،’’ رنگی‘‘،’’ اک تھی لڑکی‘‘،’’ دھرتی لہو منگدی‘‘،’’ حاکو‘‘،’’ یار دا سہرا‘‘،’’ عیاش‘‘،’’ فراڈ‘‘،’’ ظلم دی اخیر‘‘،’’ خونی‘‘،’’ سوہنی مہیوال‘‘،’’ آج دی تازہ خبر‘‘،’’ خون تے قانون‘‘،’’ ایکسیڈنٹ‘‘،’’ جوان تے میدان‘‘،’’ گاما بی اے‘‘،’’ دارا‘‘،’’ ورانٹ‘‘،’’ ٹکرائو‘‘،’’ جرم تے انصاف‘‘،’’ حاجی کھوکھر‘‘،’’ پھول اور شعلے‘‘،’’ باڈی گارڈ‘‘،’’ چلان‘‘،’’ شیراں تے چیتا‘‘،’’ برکت مجیٹھیا‘‘،’’ گبھرو‘‘،’’ وڈا خان‘‘،’’ بارڈر بلٹ‘‘،’’ پوستی‘‘،’’ جنرل بخت خان‘‘،’’ مولا داد‘‘،’’ پتر شیراں دے‘‘،’’ قیمت‘‘،’’ چکوری‘‘،’’ شیر باز خان‘‘،’’ جٹ ماجھے دا‘‘،’’ اللہ رکھا‘‘،’’ مالکا‘‘،’’ پتر شاہیے دا‘‘،’’ کالو‘‘،’’ ڈسکو ڈانسر‘‘،’’ اچھا شوکر والا‘‘،’’ قاتل‘‘،’’ آسمان‘‘،’’ عقابوں کا نشیمن‘‘،’’ بت شکن‘‘،’’ عمر مختیار‘‘،’’ آرائیں دا کھڑاک‘‘،’’ دادا بدمعاش‘‘، بڈھا گجر‘‘ ودیگر شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 21/09/2023 - 13:06:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :