اداکارہ ممتازکا بیٹا ذیشان اداکارہ میرا کے ساتھ فلم میں کام کرے گا

جمعرات 21 ستمبر 2023 13:39

اداکارہ ممتازکا بیٹا ذیشان اداکارہ میرا کے ساتھ فلم  میں  کام کرے گا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2023ء) پاکستانی فلم انڈسٹری کے سنہرے دور کی کامیاب ہیروئن ممتاز اپنے بیٹے کو فلم انڈسٹری میں لانچ کریں گی ۔

(جاری ہے)

اداکارہ میرا کے گھر اپنے جواں سال بیٹے ذیشان راحیل باری کے ہمراہ ایک انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے بیٹے کو شوبز میں لانچ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بیٹا ذیشان اداکارہ میرا کے ساتھ فلم میں ڈبیو رول ادا کرے گا ۔انہوں نے بتایا کہ فلم کی پروڈکشن جلد ہو نے والی ہے۔اداکارہ ممتاز سنیما کے سنہرے دور کی سٹار ہیں اور 1972 سے 1991 کے دوران متعدد اردو اور پنجابی فلموں میں نظر آئیں اور انہوں نے اس دور کے تمام بڑے ستاروں کے ساتھ کام کیا۔بعد ازاں وہ ایک بزنس مین سے شادی کے بعد کینیڈا شفٹ ہو گئی تھیں ۔

وقت اشاعت : 21/09/2023 - 13:39:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :