گوتم گمبھیر کی شاہ رخ خان سے ملاقات، تصویر سوشل میڈیا پر شیئر

شاہ رخ خان ہمیشہ ملنے پر عزت اور پیار دیتے ہیں، ان سے سیکھنے کو بہت کچھ ملتا ہے، گوتم

جمعرات 21 ستمبر 2023 15:46

گوتم گمبھیر کی شاہ رخ خان سے ملاقات، تصویر سوشل میڈیا پر شیئر
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2023ء) سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے بالی ووڈ سٴْپر اسٹار شاہ رخ خان سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے گوتم گمبھیر نے لکھا کہ شاہ رخ خان نہ صرف بالی ووڈ کے بادشاہ ہیں بلکہ دلوں کے بھی بادشاہ ہیں۔گوتم گمبھیر نے لکھا کہ شاہ رخ خان ہمیشہ ملنے پر عزت اور پیار دیتے ہیں، ان سے سیکھنے کو بہت کچھ ملتا ہے۔سابق بھارتی کرکٹر نے شاہ رخ خان کو بہترین شخصیت بھی قرار دیا۔واضح رہے کہ انڈین پریمیئر لیگ میں شاہ رخ خان کی ٹیم میں گوتم گمبھیر بطور کھلاڑی کھیل چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 21/09/2023 - 15:46:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :