فیملی سے باہر پہلی فلم کیلئے آڈیشن دینے کی اجازت ملنے پر خوش ہوں،راج ویر دیول

بھائی کرن کو اپنا کردار چننے کی اجازت تھی نہ اسے اپنی بات کہنے کا موقع دیا گیا ’پل پل دل کے پاس‘میں والد بھی کام کر رہے تھے، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 21 ستمبر 2023 22:55

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2023ء) سنی دیول کے چھوٹے صاحبزادے راج ویر دیول نے کہا ہے کہ فیملی سے باہر پہلی فلم کیلئے آڈیشن دینے کی اجازت ملنے پر خوش ہوں۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راج ویر دیول نے کہا کہ پہلی فلم کیلئے آڈیشن دینے کی اجازت ملنے پر خوش ہوں۔انہوں نے کہا کہ میرے بڑے بھائی کرن دیول کو والد نے فلم بنا کر خود لانچ کیا تھا لیکن وہ فلم فلاپ ہوگئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں خود ہی آڈیشن کی تیاری کر رہا تھا تاکہ گھر میں یہ بات ہی نہ ہو کہ فیملی مجھے انڈسٹری میں لانچ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ 'پل پل دل کے پاس' ریلیز ہونے کے بعد بھائی کرن دیول بہت زیادہ افسردہ ہوگیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ فیملی نے مجھے خود کہا کہ میں فلم کیلئے آڈیشن دوں۔

(جاری ہے)

راج ویر نے بتایا میں اور میرا بھائی اچھے دوست ہیں، ہم گفتگو کی بجائے ٹیلی پیتھی کے ذریعے بات کرتے ہیں، کرن نے مجھے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ فیملی سے باہر کام کرکے انڈسٹری میں آرہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کرن کو اپنا کردار چننے کی اجازت نہیں تھی نہ ہی اسے اپنی بات کہنے کا موقع دیا گیا کیونکہ 'پل پل دل کے پاس' میں میرے والد بھی کام کر رہے تھے۔راج ویر نے کہا کہ کرن اس بات پر خوش ہے کہ میں نے فلم 'دونوں' میں کام کیا جو ہماری اپنی پروڈکشن نہیں ہے۔
وقت اشاعت : 21/09/2023 - 22:55:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :