نین تارا جوان کی کامیابی کے باوجود ہدایتکارایٹلی سے خفاء

فلم میں مرکزی کردارمیرا تھا، نمایاں دپیکا کو دکھایا گیا، اداکارہ

جمعرات 21 ستمبر 2023 22:55

نین تارا جوان کی کامیابی کے باوجود ہدایتکارایٹلی سے خفاء
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2023ء) فلم جوان کی کامیابی پر خوب پذیرائی حاصل کرنیوالی اداکارہ نین تارا فلم ساز و ہدایتکار ایٹلی سے خفا ہیں۔ ایٹلی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم جوان میں شاہ رخ خان نے مرکزی کردار نبھایا جبکہ دیگر اسٹارز میں نین تارا اور وجے سیتھوپتی بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو کرنے والی نین تارا ایٹلی سے خفا ہونے کیساتھ پریشان بھی ہیں۔

نین تارا نے انکشاف کیا کہ فلم میں ان کے کردار کو کاٹ پیٹ کر کم کردیا گیا ہے جبکہ فلم میں چند مناظر کیلئے آنے والی دیپیکا پڈوکون کے کردار کو نمایاں کرکے دکھایا گیا ہے۔ نین تارا نے کہا کہ دیپیکا کے کردار کو اس طرح پیش کیا گیا جیسے یہ شاہ رخ اور دیپیکا کی فلم ہو، حالانکہ ایسا نہیں تھا۔ جنوبی بھارتی اداکارہ ہندی فلم میں ناروا سلوک پر نالاں ہیں۔
وقت اشاعت : 21/09/2023 - 22:55:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :