فلم 3 ایڈیٹس کے لائبریرین چل بسے

جمعرات 21 ستمبر 2023 22:55

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2023ء) فلم3 ایڈیٹس کے معروف اداکار کچن میں کام کرتے ہوئے گرنے کے بعد چل بسے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق، فلم3 ایڈیٹس کے اداکار اکھل مشرا کی موت کی تصدیق ان کی اہلیہ سوزین برنرٹ نے کی ہے۔

(جاری ہے)

اداکار کے قریبی ذرائع کے مطابق 58سالہ اکھل مشرا گزشتہ کچھ عرصے سے بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا تھے وہ سٹول پر بیٹھے کچن میں کچھ کام کر رہے تھے کہ اچانک سِلپ ہوکر گر گئے۔

حادثے میں اداکار کے سر پر چوٹ لگنے سے خون بہنے لگا پھر جب انہیں وہاں سے اٹھایا گیا تو کچن میں خون ہی خون ہوگیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حادثے کے وقت اداکار کی اہلیہ سوزین برنرٹ شوٹنگ کے سلسلے میں حیدرآباد میں تھیں جو اطلاع ملتے ہی فوری گھر پہنچیں لیکن تب تک ان کے شوہر جان کی بازی ہار چکے تھے۔بعد ازاں، اداکار اکھل مشرا کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا۔
وقت اشاعت : 21/09/2023 - 22:55:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :