بھارت میں بیٹی کو پارک میں ٹہلنے کے لئے نہیں لیکر جاسکتی ، عالیہ بھٹ

جمعرات 21 ستمبر 2023 22:55

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2023ء) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ بھارت میں بیٹی کو پارک میں ٹہلنے کے لئے نہیں لیکر جاسکتی ۔ ایک انٹرویو میں عالیہ بھٹ نے بتایا کہ جب بیرون ملک ہوتی ہوں تو بہت سادہ سرگرمیوں سے لطف اندوز ہوتی ہوں جیسے اپنی بیٹی کو باہر پارک میں ٹہلنے کیلئے لے جانا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ہم بھارت میں رہتے ایسا نہیں کر سکتے، ہم یہاں اپنی بیٹی کو اس طرح باہر نہیں لے جا سکتے کیونکہ یہاں ایسا کرنا ہمارے لئے مشکل ہو جاتا ہے تو بس میں اسے پرام میں سوتے دیکھتی ہوں یا پھر اپنے ساتھ کیفے اور شاپنگ پر لے جاتی ہوں۔عالیہ نے بتایا کہ میں اسے چھوٹے بے بی کیریئر میں ڈال کر اٹھاتی ہوں تو مجھ سے لپٹ جاتی ہے اور یہ چیز مجھے بہت پسند ہے۔

وقت اشاعت : 21/09/2023 - 22:55:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :