سوات، پشتو ڈراموں ، فلموں کے اداکار محمد حسین عرف سواتی 11 گرام آئس و پستول سمیت گرفتار

جمعہ 22 ستمبر 2023 14:59

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2023ء) سوات میں مینگورہ پولیس نے پشتو ڈراموں اور فلموں کے مشہور اداکار محمد حسین عرف سواتی کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

مینگورہ پولیس کے مطابق پولیس موبائل نے معمول کے گشت دوران محلہ صدیق آباد میں اداکار محمد حسین سے دوران تلاشی 11 گرام آئس اور ایک عدد پستول برآمد کر کے انہیں گرفتار کر لیا،بعدازاں اداکار کو پابند سلال کر دیا گیا۔مینگورہ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں جنیں عدالت میں پیش کیا جائےگا۔یاد رہے کہ محمد حسین سواتی نے پشتو ڈراموں اور فلموں میں زیادہ تر ولن کا کردار ادا کیا ہے اور ان کے مداحوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

وقت اشاعت : 22/09/2023 - 14:59:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :