میرے اور حمیرا ارشد کے درمیان اختلافات کی افواہیں بے بنیاد ہیں‘ احمد بٹ

پیر 16 فروری 2015 12:34

میرے اور حمیرا ارشد کے درمیان اختلافات کی افواہیں بے بنیاد ہیں‘ احمد بٹ

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروی 2015ء )اداکار و ماڈل احمدبٹ نے کہا ہے کہ میرے اور حمیرا ارشد کے درمیان اختلافات کی افواہیں بے بنیاد ہیں ،ہم دنوں میاں بیوی خوشگوار ازدواجی زندگی بسر کررہے ہیں ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بعض شر پسند عناصر من گھڑت افواہیں پھیلا کرہمارے درمیان غلط فہمی پیداکرنے چاہتے جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حمیرا ارشد میری پہلی اورآخری محبت ہے اس کے علاوہ میں کسی اورکے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا ۔انہوں نے کہا کہ مختلف اداکاراؤں اورماڈلز کے ساتھ میرے افیئرز کی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں جس میں زرا بھر بھی حقیقت نہیں ۔میں اپنی اہلیہ اور بچے کے ساتھ خوشگوار زندگی بسر کررہا ہوں ان سے جدائی کا تصوربھی محال ہے ۔ احمد بت نے مزید کہا کہ میں پہلے بھی مختلف فورم پر اپنے اور حمیرا ارشد کے درمیان اختلافات کی تردید کرچکا ہوں اور میں ان سازشی عناصر کو خبردار کرتا ہوں کہ وہ میری کردار کشی کرنے سے بازآجائیں ۔

وقت اشاعت : 16/02/2015 - 12:34:11

Rlated Stars :