فنکاروں کو اپنے جائز حقوق کے لئے اعلیٰ ایوانوں تک رسائی حاصل کرنا ہو گی ‘ عتیقہ اوڈھو

پیر 16 فروری 2015 12:40

فنکاروں کو اپنے جائز حقوق کے لئے اعلیٰ ایوانوں تک رسائی حاصل کرنا ہو گی ‘ عتیقہ اوڈھو

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروی 2015ء) معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا ہے کہ پاکستان میں فنکار برادری ہر دور میں محرومی کا شکار رہی ہے ، کسی حکومت نے فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے کچھ نہیں کیا ، ملک میں شوبز سمیت تمام ادارے تباہ ہو چکے ہیں ، فنکاروں کو اپنے جائز حقوق کے لئے اعلیٰ ایوانوں تک رسائی حاصل کرنا ہو گی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو کوئی بھی فنکار الیکشن لڑ کر اسمبلی میں جائے گا تو لازمی بات ہے کہ وہ فنکاروں کے حقوق کے لئے آواز ضرور اٹھائے گا ۔

عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ کینسر کے خلاف آگاہی مہم میں فنکار اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔ اس ناسور کے خاتمے کے لئے تمام فنکاروں کو آگے آنا ہو گا تاکہ اس کو جڑ سے خاتمہ کر کے پاکستان کو کینسر فری ملک بنایا جا سکے ۔

وقت اشاعت : 16/02/2015 - 12:40:52

Rlated Stars :