کنگنا دسمبر 2023ء میں بزنس مین سے منگنی کرنیوالی ہیں، راشد خان

منگل 26 ستمبر 2023 23:11

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2023ء) بھارت کے فلمی مبصر کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی شادی کے بارے انکشاف کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق کے آر کے نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر کنگنا رناوت کی اگلے سال شادی ہونے کا دعوی کیا ہے۔انہوں نے لکھا ہے کہ اداکارہ کنگنا رناوت دسمبر 2023 میں ایک بزنس مین سے منگنی کرنے والی ہیں۔کمال راشد خان نے کنگنا رناوت کو ایڈوانس میں شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ اداکارہ کی شادی اپریل 2024 میں ہو جائے گی۔

وقت اشاعت : 26/09/2023 - 23:11:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :