مایا علی کی خاندان کے ساتھ عمرے کی ادائیگی، تصاویر وائرل

منگل 26 ستمبر 2023 23:11

مایا علی کی خاندان کے ساتھ عمرے کی ادائیگی، تصاویر وائرل
مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2023ء) اداکارہ مایا علی نے خاندان کے ہمراہ عمرہ ادا کر لیا۔اداکارہ مایا علی نے والدہ، بھائی، بھابھی اور بھتیجی کے ساتھ عمرہ ادائیگی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئرکردیں۔

(جاری ہے)

مایا علی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ ہم طویل عرصے سے ایک ساتھ عمرہ ادا کرنے کی پلاننگ کررہے تھے اور بالآخر اللہ تعالی نے ہماری دعائیں سن لیں۔ اللہ تعالی سب کو اس مقدس مقام کی زیارت کرنے کا موقع عطا فرمائیں آمین۔تصاویر میں مایا علی اپنی والدہ اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ مایا علی کی خاندان کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور صارفین نے انہیں عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد دی۔

وقت اشاعت : 26/09/2023 - 23:11:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :