بالی ووڈ سے کام کی آفرز آتی رہتی ہیں، پاکستان میں کوئی آفر نہیں کرتا، سعود

منگل 26 ستمبر 2023 23:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2023ء) اداکار سعود نے کہا ہے کہ مجھے بالی ووڈ سے کام کی آفرز آتی رہتی ہیں۔نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار سعود نے کہا کہ دیگر اداکاروں کی طرح میرا بھی فلموں میں کام کرنے کا ارادہ ہے، زیادہ سے زیادہ یہی ہوگا فلم ہٹ نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ کی 2،3فلموں میں کام کرنے کی آفرز آچکی ہیں، ایک فلم کے سیٹ پر اداکار علی خان کے ساتھ بیٹھا تھا انہیں بھی اس فلم میں کام کی پیشکش ہوئی ہے جو مجھے بھی آفر کی گئی،یہ ایک بڑے بھارتی ڈائریکٹر کی فلم ہے۔ سعود نے کہا کہ مجھے بھارت سے متعدد آفرز ملتی ہیں لیکن پاکستان میں فلم کرنے کی کوئی آفر نہیں کرتا۔

وقت اشاعت : 26/09/2023 - 23:11:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :