برطانوی اداکار رسل برانڈ کے خلاف جنسی تشدد کے الزامات کی تعداد میں اضافہ

بدھ 27 ستمبر 2023 11:30

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2023ء) برطانوی اداکار رسل برانڈ کے خلاف جنسی تشدد کے الزامات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن پولیس نے اعلان کیا ہے کہ 48 سالہ رسل برانڈ کے خلاف جنسی تشدد کے الزامات اور شکایات کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ رواں ماہ کے وسط میں برانڈ پر خواتین پر عصمت دری اور جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا ہے کہ ان الزامات کا تعلق پرانے واقعات سے ہے اور پولیس ان واقعات کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے تاہم اس حوالے سے کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔دوسری طرف اداکار رسل برانڈ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے اپنے خلاف عا ئد الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔رسل برانڈ پر اب تک 4خواتین نے عصمت دری ، جنسی زیادتی اور نفسیاتی تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے ان سے تفتیش کا مطالبہ کیا۔
وقت اشاعت : 27/09/2023 - 11:30:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :