حریم شاہ نے اپنی آوازمیں نعتیہ کلام پیش کردیا

بدھ 27 ستمبر 2023 18:55

حریم شاہ نے اپنی آوازمیں نعتیہ کلام پیش کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2023ء) پاکستانی متنازع ٹک ٹاکر و اداکارہ حریم شاہ نے اپنی آواز میں نعت پڑھتے ہوئے ویڈیو شیئر کی اور سوشل میڈیا صارفین کے نام اہم پیغام جاری کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر)پر ٹک ٹاکر نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ شاعر کیف ٹونکی کی مقبول نعت ’’درِ نبی پہ پڑا رہوں گا ‘‘پڑھ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مذکورہ ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں اپنے فالوورز کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کچھ عرصے پہلے میں نے اپنی آواز میں نعت ریکارڈ کی تھی، ہم سب پر فرض ہے کہ دین کے پیغام کو لوگوں تک پہنچائیں۔نعتیہ کلام پیش کرنے والی حریم شاہ نے اپنے فالوورز سے سوال بھی کیا ہے کہ کیسی لگی آپ کو میری آواز ۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل انہوں نے اپنے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایک عالمہ اور حافظِ قرآن بھی ہیں۔ٹک ٹاکر نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ چونکہ وہ ایک عالمہ ہیں اس لیے وہ اسلام کے بارے میں ایک عام پاکستانی سے زیادہ جانتی ہیں، ان کی جانب سے کیے گئے انکشافات نے صارفین کو حیرت میں مبتلا کر دیا تھا۔
وقت اشاعت : 27/09/2023 - 18:55:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :