ادھیان سمن نے سیٹ پر سارہ لورین کو شادی کی پیشکش کردی

منگل 17 فروری 2015 17:29

ادھیان سمن نے سیٹ پر سارہ لورین کو شادی کی پیشکش کردی

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروی 2015ء) بالی ووڈ اداکار ادھیان سمن نے فلم ”عشق کلک “ کے سیٹ پر اداکارہ سارہ لورین کو شادی کی پیشکش کر دی۔

(جاری ہے)

بالی وڈ اداکار ادھیایان سمن جو کہ اداکارہ سارہ لورین کے ساتھ فلم ”عشق کلک “ میں کام کر رہے ہیں، عکسبندی کے آخری روز سیٹ پر ہی پروڈیوسر اجے بیسوال اوردیگر عملے کے سامنے اداکارہ سارہ لورین سے اپنی محبت بھرے جذبات کا اظہار کیا اور ان کو شادی کی پیشکش کر دی ہے جس پر فلم کا تمام تر عملہ تالیاں بجاتے ہوئے اور سیٹی بجاتے ہوئے دکھائی دیا۔

انھوں نے سارہ لورین کے لیے خصوصی گانا بھی گایا۔ اداکارہ کا اس موقع پر چہرہ دمک ا?ٹھا اور ور شرماتی ہوئی دکھائی دیں۔ فلم ”عشق کلک“ ایک فوٹو گرافر کی کہانی ہے۔ فلم جلد ہی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 17/02/2015 - 17:29:53

Rlated Stars :