ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے 24 سال فلم نگری پر راج کر نے کے بعد اداکاری کو خیرباد کہہ دیا

منگل 17 فروری 2015 22:40

ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے 24 سال فلم نگری پر راج کر نے کے بعد اداکاری کو خیرباد کہہ دیا

کمبوڈیا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2015ء) ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے 24 سال فلم نگری پر راج کر نے کے بعد اداکاری کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ ایک انٹرویو میں انجلینا جولی نے کہاکہ ذاتی وجوہات کی بنا پر اداکاری کو خبرباد کہہ رہی ہوں تاہم فلم نگری سے میرا ناطہ ختم نہیں ہوا کیوں اب میں اداکاری نہیں بلکہ لوگوں سے اداکاری کرواوٴں گی جس کے لئے فلموں کی ہدایت کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انجیلینا نے کہاکہ اب وہ اپنی تمام توجہ ہدایت کاری اور فلاحی کاموں میں صرف کر یں گیں۔انجلینا نے کہا کہ 2007 میں جب والد کا انتقال ہوا تو اس وقت ہی اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا تاہم اس میں کچھ وقت لگ گیا، والدہ مجھے اداکارہ بنانا چاہتی تھی جس میں وہ کامیاب رہیں۔ہالی ووڈ اداکارہ نے متعدد کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں سر فہرست ”آ مائٹی ہارٹ، وانٹڈ، چینجلنگ، سالٹ، مسٹر اینڈ مسز اسمتھ اور ان بروکن“ شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 17/02/2015 - 22:40:12

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :