پروڈکشن پر توجہ دے رہی ہوں ، اداکاری کا شوق کبھی کا ختم ہوگیا ، زیبا بختیار

جمعرات 19 فروری 2015 15:05

پروڈکشن پر توجہ دے رہی ہوں ، اداکاری کا شوق کبھی کا ختم ہوگیا ، زیبا بختیار

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروی 2015ء) معروف اداکارہ زیبا بختیار نے کہا ہے کہ اداکاری کرنے کا اب میرا شوق ختم ہوتا جارہا ہے ۔ اداکاری بہت کر لی اب زیادہ تر توجہ پروڈکشن سائیڈ پر مرکوز کر رکھی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اب میں اکیلی نہیں ہوں، میرا بیٹا میرا پارٹنر بھی ہے اور ہم ایک ساتھ مل کر اپنے پروجیکٹ پر بات چیت کرتے ہیں اور میں اس سے بھی کچھ نیا سیکھنے کی کوشش کرتی ہوں کیونکہ آج کا نوجوان بہت باصلاحیت ہے وہ ہر میدان میں اپنی صلاحیتیں دکھا رہا ہے، آج جو فلم انڈسٹری میں ترقی ہوئی ہے وہ نوجوانوں کی ہی بدولت ہوئی ہے ۔ جبکہ ڈرامہ انڈسٹری میں بھی نئے نوجوان ڈائریکٹر اور پروڈیوسرز عمدہ اور معیاری کام تخلیق کر رہے ہیں ۔

وقت اشاعت : 19/02/2015 - 15:05:29

Rlated Stars :