سٹار بننا کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا ، یہ سب قدرت کے فیصلے ہیں ‘ افتخار ٹھاکر

جمعہ 20 فروری 2015 13:20

سٹار بننا کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا ، یہ سب قدرت کے فیصلے ہیں ‘ افتخار ٹھاکر

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروی 2015ء) فلم ، ٹی اور تھیٹر کے مقبول اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ مخلوق خدا کو خوش رکھنا بھی عبادت ہے اور میں اپنی استدعات کے مطابق اس میں کوشاں رہتا ہوں ، انسان کو صرف ایک زندگی ملی ہے اور اس میں جس قدر ہو سکے انسانیت کی خدمت اور بھلائی کے لئے سب کو کام کرنا چا ہیے تاکہ معاشر ے میں فلاح کا پہلو اجاگر ہو سکے ۔

” اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

(جاری ہے)

20فروی 2015ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر مسلمان کو عاجزی کے ساتھ اپنی زندگی بسر کرنی چاہیے ۔ تکبر اور غرور انسان کو برباد کر دیتا ہے ۔ افتخار ٹھاکر نے کہا کہ میں آج شہرت کی جس بلندیوں پر ہوں اس پر میں ہمیشہ اپنے خدا کا شکر ادا کرتا ہوں ۔ میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ میں ایک دن سٹار بن جاؤں گا مگر یہ سب قدرت کے فیصلے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ منافق لوگوں سے چڑ کھاتا ہوں ، وعدہ اخلاقی کرنے والے لوگوں سے ان کے ایمان کا پتہ چل جاتا ہے ۔

وقت اشاعت : 20/02/2015 - 13:20:04