گلوکارہ رابی پیرزادہ ڈرامہ سیریل ” قصہ کرسی کا “ میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گی

جمعہ 20 فروری 2015 14:49

گلوکارہ رابی پیرزادہ ڈرامہ سیریل ” قصہ کرسی کا “ میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گی

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروی 2015ء) معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ اپنی ذاتی پروڈکشن ” تھری چلی “ کے بینر تلے نئی ڈرامہ سیریل پروڈیوس کرنے کے ساتھ اداکاری بھی کریں گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے گلوکاری اور میزبانی میں کامیابی کے بعد پروڈکشن کے ساتھ اداکاری کے میدان میں آنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ رابی پیرزادہ اپنی ذاتی ڈرامہ سیریل ”قصہ کرسی کا “ میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گی ۔ مذکورہ ڈرامہ سیریل کے رائٹر سورج بابا اور ڈائریکٹر نجم الحسن ہیں ۔ عنقریب نئی ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا جائیگا ۔

وقت اشاعت : 20/02/2015 - 14:49:29

Rlated Stars :