شردھا کپور کا خواب پورا، اپنا فیشن برانڈ لانچ کر دیا

ہفتہ 21 فروری 2015 12:49

شردھا کپور کا خواب پورا، اپنا فیشن برانڈ لانچ کر دیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروی 2015ء) بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور نے کہا کہ اپنا تیار کردہ فیشن برینڈ لانچ کرنا ان کا خواب تھا جو پورا ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شردھا کپورنے کہاکہ انہوں نے حال ہی میں اپنی تیار کردہ فیشن برینڈ ”اینارا“ لانچ کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنی تیار کردہ فیشن برینڈ لانچ کرنا ان کا دیرینہ خواب تھا جو کہ انہیں خوشی ہے کہ پورا ہوگیا ہے۔ اداکارہ کی تیار کر دہ فیشن ملبوسات کی کلیکشن انتہائی مناسب قیمت اور زبردست ہے۔ یہ اداکارہ نے خصوصی طور پر ماڈرن دور کی خواتین کیلئے تیار کی ہے۔ اداکارہ کی آئندہ ریلیز ہونیوالی فلم ” اپنی بڈی کین ڈانس “ کا سیکوئل ہے جو 19جون کو ریلیز ہو جائیگی۔

وقت اشاعت : 21/02/2015 - 12:49:02

Rlated Stars :