ہالی ووڈ فلم ”پچ پرفیکٹ ٹو“15مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

میوزک اور کامیڈی سے بھرپور فلم دوہزار باری کی فلم پچ پرفیکٹ کا سیکوئل ہے

اتوار 22 فروری 2015 11:41

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 22فروری 2015ء) کامیڈی سے بھرپور ہالی ووڈ فلم پچ پرفیکٹ ٹو کا نیا ٹریلر ہنسی بکھیرنے آگیا،ہالی ووڈ کامیڈی ڈرامہ فلم پچ پرفیکٹ سیریز کا ایک اور شاہکار سینما گھروں میں تہلکہ مچانے کو تیار ہے،، فلم پچ پرفیکٹ ٹو کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا،فلم پچ پرفیکٹ ٹو میں لڑکیوں کاٹولہ موسیقی کے میدان میں کچھ کر دکھانے کی ٹھان لیتا ہے،، اور انٹرنیشنل موسیقی مقابلوں میں بھی شرارتوں کے تڑکے شامل کردیتا ہے، میوزک اور کامیڈی سے بھرپور فلم دوہزار باری کی فلم پچ پرفیکٹ کا سیکوئل ہے، فلم میں اینا کینڈرک،اسکائلر، ریبیل ولسن،اینا کیمپ اور دیگر شامل ہیں،کالج لائف کی شرارتوں اورمستیوں سے بھرپور فلم رواں سال 15 مئی کو سینما گھروں میں قہقہوں کا طوفان لیکرآئے گی۔

وقت اشاعت : 22/02/2015 - 11:41:34

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :