ٹی وی پروگراموں میں تھیٹر اداکاراؤں کی غیر مہذب جگت بازی اور ذومعنی جملوں سے ناظرین کو اچھا تاثر نہیں مل رہا ‘ شائستہ جبیں

پیر 23 فروری 2015 13:49

ٹی وی پروگراموں میں تھیٹر اداکاراؤں کی غیر مہذب جگت بازی اور ذومعنی جملوں سے ناظرین کو اچھا تاثر نہیں مل رہا ‘ شائستہ جبیں

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23فروی 2015ء) سینئر اداکارہ شائستہ جبیں نے کہاہے کہ ٹی وی اور اسٹیج میں فرق ہونا نہایت ضروری ہے کیونکہ کامیڈی اورجگت بازی ڈرامہ ہالوں میں ہی اچھی لگتی ہے۔ خصوصی گفتگو گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دور حاضر کے ٹی وی پروگراموں میں تھیٹر کی اداکاراؤں کی غیر مہذب جگت بازی اور ذومعنی جملوں کی ادائیگی کے باعث ناظرین کو اچھا تاثر نہیں مل رہا ہے اورٹی وی پروگرام ڈرامہ ہالوں کا منظر پیش کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

میری ذاتی رائے ہے کہ مذکورہ پروگراموں میں ایسے اچھے اور معیاری پروگراموں کی حوصلہ افزائی کی جائے جس کے دیکھنے کے بعدناظرین کو کوئی اچھا اور اصلاحی پیغام پہنچایا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ ان دنوں ٹی وی پروڈکشن کے لاتعداد پروجیکٹس میں پرفارم کررہی ہوں جن میں میر ے مرکزی نویت کے کردار ہیں ،سرکاری ٹی وی ونجی ٹی وی والوں کا چاہیے کہ وہ سینئر فنکار وں کو جائز مقام فراہم کریں جس کے و ہ مستحق ہے ۔ شائستہ جبیں نے کہا کہ سینئر فنکار مسلسل نظر انداز کیے جانے کے باعث مایوسی کاشکار ہوچکے ہیں ۔

وقت اشاعت : 23/02/2015 - 13:49:00