اداکارہ و گلوکارہ مسکان جے نے بھارتی کمپنی کے لئے بولڈ شوٹ کروانے سے انکار کردیا

پیر 23 فروری 2015 13:49

اداکارہ و گلوکارہ مسکان جے نے بھارتی کمپنی کے لئے بولڈ شوٹ کروانے سے انکار کردیا

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23فروی 2015ء ) ٹی وی کی مایہ ناز اداکارہ و گلوکارہ مسکان جے نے بولڈ شوٹ کروانے سے انکار کردیا ۔ بتایا گیا ہے کہ بھارت کے ممتاز فیشن فوٹو گرافر بنٹی سنگھ نے مسکان جے کو بھاری معاوضے کے عوض بھارت کی گارمنٹس بنانے والی کمپنی کیلئے بولڈ شوٹ کی آفر کی تھی جس کو اداکارہ مسکان جے نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں ماضی کی غلطیوں کو دوبارہ نہیں دہرانا چاہتی ہوں اور شادی کے بعد صرف معیاری اور منفرد کام کو اولین ترجیح دیتی ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے وطن پاکستان کی نیک نامی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے ،میرے وطن پاکستان نے مجھے عزت اور شہرت دی ہے مجھے کسی بھارتی ایوارڈ یا نام نہاد شہرت کی قطعی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک میں رہ کر بھی اچھا اور معیاری کام کرسکتے ہیں ہمیں غیروں کے آگے ہاتھ پھیلانے کا یہ سلسلہ بند کرنا ہوگا ۔

وقت اشاعت : 23/02/2015 - 13:49:00