پاکستانی اداکارہ وینا ملک 31 سال کی ہوگئیں

جمعرات 26 فروری 2015 11:40

پاکستانی اداکارہ وینا ملک 31 سال کی ہوگئیں

لاہور (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) شوبز میں نت نئی خبروں کے حوالے سے شہ شرخیوں کی زینت بننے والی نامور اداکارہ وینا ملک نے 31 سال کی ہوگئیں۔ وینا ملک 26فروری 1984ء کو راولپنڈی میں پیدا ہوئیں ،انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز ٹی وی سے کیا۔

(جاری ہے)

ان کی پہلی فلم ’تیر ے پیار میں“ تھی جس کے بعد، یہ دل آپکا ہوا، عشق بے پروا، محبتاں سچیاں، کوئی تجھ سا کہاں، باجی، سسی پنوں، کبھی پیار نہ کرنا اور کیوں تم سے اتنا پیار ہے میں اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کیا۔

بھارت میں ان کی فلمیں دال میں کچھ کالا، گلی گلی میں چور ہے،پنڈ دی کڑی، زندگی ففٹی ففٹی اور سپر ماڈل ریلیز ہوچکی ہیں۔ واضح رہے کہ وینا ملک شادی کے بعد اپنے شوہر کے ہمراہ ملک سے باہر چلی گئیں تھیں جہاں گزشتہ برس ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے اور وینا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کو بھی شوبز میں لائیں گی۔

وقت اشاعت : 26/02/2015 - 11:40:41

Rlated Stars :