پاکستان میں مہنگائی کامنہ زور گھوڑا عوام کو نگل رہا ہے ‘ کاشف محمود

جمعرات 26 فروری 2015 11:40

پاکستان میں مہنگائی کامنہ زور گھوڑا عوام کو نگل رہا ہے ‘ کاشف محمود

لاہور (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) ٹی وی کے معروف اداکار کاشف محمود نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے عوام کو ریلیف کے نام پرتکلیف دی ،زمینی حقائق کو سامنے رکھ کر فیصلے کیے جائیں تو دھاندلی بھی ثابت ہوگی اور حکومت بھی نہیں رہے گی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مہنگائی کی کمر ٹوٹ چکی ہے لیکن پاکستان میں مہنگائی کامنہ زور گھوڑا عوام کو نگل رہا ہے ،بجلی اورگیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔کاشف محمود نے کہا کہ گرمی کے موسم کی آمد آمد ہے عوام کے صبر کا امتحان شروع ہونے والا ہے ۔

وقت اشاعت : 26/02/2015 - 11:40:41

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :