شوبزکے ابتدائی سالوں میں میرے کام کو کئی مرتبہ ٹھکرایا گیا، علی عباسی

پیر 20 نومبر 2023 13:28

شوبزکے ابتدائی سالوں  میں میرے  کام  کو کئی مرتبہ ٹھکرایا گیا، علی عباسی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2023ء) سینئر اداکار وسیم عباسی کے بیٹے اداکارعلی عباسی نے انکشاف کیا کہ شوبز کے ابتدائی سالوں میں ان کے کام کو کئی مرتبہ ٹھکرایا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے حالیہ انٹرویو میں کہاکہ لوگوں کے ذہنوں میں یہ غلط تصور پایا جاتا ہے کہ ایک اداکار کے بیٹے یا بیٹی کا شوبز میں آنا آسان ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ شوبز کے ابتدائی سالوں میں کئی مرتبہ ان کے کام کو مسترد کیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ کئی سالوں انہوں نے اپنے کام کو منوانے کے لئے سخت رویہ برداشت کرنا پڑا۔

وقت اشاعت : 20/11/2023 - 13:28:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :