مس یونیورس2023مقابلے کے دوران تھائی لینڈ کی حسینہ ملالہ یوسف زئی کی معترف

پیر 20 نومبر 2023 16:29

مس یونیورس2023مقابلے کے دوران تھائی لینڈ کی حسینہ ملالہ یوسف زئی کی معترف
بنکاک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2023ء) عالمی سطح کے مقابلہ حسن مس یونیورس میں دوسرے نمبر پر آنے والی تھائی لینڈ کی ماڈل نے فائنل رانڈ کے دوران انتہائی اہم سوال کے جواب میں پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا نام لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق27 سالہ تھائی لینڈ کی ماڈل اینٹونیا پورسلڈ نے کہا کہ اگر خوب صورتی میں کسی کاانتخاب کرنا پڑ ا تو وہ پاکستان کی سب سے کم عمر نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا انتخاب کریں گی۔انہوں نے کہا کہ میں ملالہ یوسفزئی کا انتخاب کروں گی کیونکہ میں جانتی ہوں کہ انہوں نے اس مقام تک پہنچنے کے لیے کن مشکلات کا سامنا کیا ہے۔

وقت اشاعت : 20/11/2023 - 16:29:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :