نادیہ حسین کے اندرچاہت فتح علی خان کی روح آگئی

پیر 20 نومبر 2023 18:13

نادیہ حسین کے اندرچاہت فتح علی خان کی روح آگئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2023ء) پاکستان کی معروف میک اپ آرٹسٹ، ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین کی گلوکاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ نادیہ حسین نے ایک ٹی وی پروگرام میں پہلی بار گلوکاری کی۔ نادیہ حسین نے پروگرام میں اسٹرنگ بینڈ کا مشہور گانا سر کیے یہ پہاڑ گایا۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دیکھا جاسکتا ہے کہ نادیہ حسین اپنی گائیکی میں مگن ہیں جبکہ پروگرام کے میزبان مومن ثاقب اٴْن کی گائیکی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے رقص کررہے ہیں۔ نادیہ حسین کی ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے قہقہوں کا طوفان امڈ آیا اور ویڈیو پر مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ شروع کردیا۔ فضا نامی صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بہت اچھی گلوکاری کی پلیزاب دوبارہ نہیں گا نا ۔ دٴْعا نامی صارف نے کہا کہ آپ سب کچھ کرلینا لیکن گلوکاری نہیں کرنا، ہم آپ کی سٴْریلی آواز نہیں سٴْن سکتے۔ لام نامی صارف نے پوچھا کہ نادیہ حسین میں چاہت فتح علی خان کی روح کہاں سے آگئی ۔
وقت اشاعت : 20/11/2023 - 18:13:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :