خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہوں ،فی الحال شوبز میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ‘ اداکارہ حنا شاہین

اپنے عروج کے دنوں میں شوبز کو چھوڑا جو بڑے حوصلے کی بات ہے ، موجودہ کمرشل تھیٹر میں بہتری کی گنجائش موجود ہے

اتوار 1 مارچ 2015 15:09

لاہور ( اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015) نامور اداکارہ حنا شاہین نے کہا ہے کہ شوبز میں گزرا وقت کسی بھی فنکار کے لئے قیمتی اثاثہ ہوتا ہے ، خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہوں اور فی الحال شوبز میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے حنا شاہین نے کہا کہ عورت کا اصل مقام اس کے شوہر کا گھر ہوتا ہے ، خدا کا شکر ہے کہ مجھے محبت کرنے والا شوہر ملا ہے جس کے ساتھ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہوں ۔

میں نے اپنے عروج کے دنوں میں شوبز کو چھوڑا جو بڑے حوصلے کی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دور حاضر کا کمرشل تھیٹر بیگاڑ کا شکار ہو چکا ہے ان باتوں سے دلبرداشتہ ہو کر سینئر فنکار تھیٹر سے کنارہ کشی اختیار کر چکے ہیں ۔ موجودہ تھیٹر میں بہتری کی گنجائش موجود ہے ۔ حنا شاہین نے کہا کہ نئے فنکاروں کو دولت کی بجائے معیار کو اولین ترجیح بنانا چاہیے تاکہ تھیٹر دوبارہ اپنی اصل ڈگر پر واپس آسکے ۔

وقت اشاعت : 01/03/2015 - 15:09:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :