میری نظر میں محبت بے وفائی سے زیادہ کچھ نہیں ‘ اداکارہ نادیہ افگن

اتوار 1 مارچ 2015 15:11

لاہور ( اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015) ٹی وی کی معروف اداکار و میزبان نادیہ افگن نے کہا ہے کہ میں اپنی نجی زندگی میں کسی کی مداخلت پسند نہیں کرتی ، زندگی بڑی خوبصورت اور حسین ہے اس لئے اپنی زندگی کے ہر لمحے کو انجوائے کرتی ہوں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میری نظر میں محبت بے وفائی سے زیادہ کچھ نہیں ہے مگر انسان کو اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیے ۔ ایک سوال کے جواب میں نادیہ افگن نے کہا کہ نجی ٹی وی چینل پر میزبانی کرنے کا تجربہ بڑا کامیاب رہا ہے ، پاکستان میں ٹی وی چینلز نے عوام کو باخبر رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔

وقت اشاعت : 01/03/2015 - 15:11:00

Rlated Stars :