کم عمر کینیڈین پاپ سنگر جسٹس بیبر نے اتوار کو اپنی 21ویں سالگرہ منائی

اتوار 1 مارچ 2015 18:07

ٹورنٹو(اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015)کم عمری میں ہی شہریت کی بلندیوں کو چھونے والے کینیڈین پاپ سنگر جسٹس بیبر نے اتوار کو اپنی 21ویں سالگرہ منائی ۔

(جاری ہے)

جسٹن بیبر یکم مارچ 1994ء کوکینیڈا میں پیدا ہوئے اور 2008میں اس وقت منظر عام پر آئے جب انہوں نے اپنی ایک ویڈیو یو ٹیوب پر اپ لوڈ کی جسے لاکھوں افراد نے دیکھا جس کے بعد جسٹن دیکھتے ہی دیکھتے شہرت کی بلندیوں کو چھونے لگے۔ جسٹس بیبر خوبصورت شکل و صورت اور آواز کے مالک ہیں اور مغرب میں نوجوان نسل کے پسندیدہ ترین گلوکاروں میں سے ایک ہیں۔ لیکن اکثر اپنے متنازعہ کاموں کی وجہ سے مقدمات کی زد میں آئے رہتے ہیں

وقت اشاعت : 01/03/2015 - 18:07:37

Rlated Stars :