ایکشن، ایڈونچر اور تھرل سے بھرپور فلم چیپی ریلیزکر دی گئی

جمعہ 6 مارچ 2015 13:13

ایکشن، ایڈونچر اور تھرل سے بھرپور فلم چیپی ریلیزکر دی گئی

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) جذبات سے بھرپور روبوٹ کی کہانی پر مبنی فلم چیپی کا رنگا رنگ پریمیئر نیویارک میں سجا، جس میں فلم کی کاسٹ نے شرکت کرکے دھوم مچادی۔

(جاری ہے)

انسانی جذبات سے بھرپور روبوٹ بڑے پردے پر سب کا دل جیتنے آرہا ہے، ایکشن اور جزبات سے بھرپور فلم چیپی کا ورلڈ پرئمیر نیویارک میں ہوا، جہاں فلمی ستاروں کو دیکھنے کیلئے پرستاروں کا میلہ لگ گیا۔فلم کی کہانی ایک ربوٹ کے گرد گھوم رہی ہے، جو عام انسانوں کی طرح سوچتا اور محسوس کرتا ہے۔فلم کی ہدایتکاری نیل بلام کیمپ نے کی ہے، کولمبیا پکچرز کی نئی ایکشن ،ایڈونچر اور تھرل سے بھرپور فلم چیپی چھ مارچ کو سینما گھروں میں شائقین کو تفریح فراہم کرنے آرہی ہے۔

وقت اشاعت : 06/03/2015 - 13:13:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :