فلموں میں ناکامی کے بعد گووندا کی ٹی وی پر واپسی

جمعہ 6 مارچ 2015 17:22

فلموں میں ناکامی کے بعد گووندا کی ٹی وی پر واپسی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) بالی ووڈ کے سٹار گووندار اپنی دوسری فلمی اننگز میں بہت حد تک ناکامی کے بعد اب ٹی وی کا سہارا لے رہے ہیں۔ گووندا اب ریئلٹی شو 'ڈانس انڈیا ڈانس سپر مام' میں جج کے طور پر نظر آئیں گے۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران گووندا نے مزاحیہ انداز میں کہا: 'میں بہت چوزی ہو گیا ہوں۔ اتنا زیادہ کہ چوز (پسند یا انتخاب) کرنے کے لیے کچھ بچا ہی نہیں۔

(جاری ہے)

اس لیے پھر سے ٹی وی پر واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ گووندا اس سے پہلے سنہ 2001 میں گیم شو 'جیت چھپر پھاڑ کے' ہوسٹ کر چکے ہیں. لیکن شو نے جس کارکردگی کا آغاز میں مظاہرہ کیا اسے جاری نہیں رکھ سکا اور اسے جلد ہی بند کر دیا گیا۔ سنہ 2004 میں گوندا نے سیاست میں قدم رکھا اور ممبئی سے انتخاب جیت کر رکن پارلیمان بنے۔ سنہ 2003 سے 2013 کے درمیان انھوں نے صرف تین فلمیں 'بھاگم بھاگ' (2006)، 'پارٹنر' (2007) اور'لائف پارٹنر' (2009) کیں۔ خیال رہے کہ ٹی وی پر بھی یہ گووندا کی دوسری اننگز ہو گی۔

وقت اشاعت : 06/03/2015 - 17:22:20

Rlated Stars :