سونم کپور سوائن فلو سے بچ گئیں، ہسپتال سے فارغ

ہفتہ 7 مارچ 2015 14:33

سونم کپور سوائن فلو سے بچ گئیں، ہسپتال سے فارغ

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) بالی وڈ اداکار سونم کپورسوائن فلوس بچ گئی ہیں اور انہیں ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سونم کپور کو ممبئی کے ہسپتال میں سوائن فلو کے علاج کیلئے گذشتہ ہفتے داخل کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جمعرات کو معالجین نے سونم کو ہسپتال سے فارغ کرتے ہوئے گھرمیں آرام کرنے کی تاکید کی ہے لیکن سونم نے ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد اپنی بہن ریا کپور کی 28ویں سالگرہ کی گھرمیں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔سونم کئی دن بخار میں رہنے کی وجہ سے نقاہت اور کمزوری کا شکار ہیں جس کے لئے ان کو مکمل آرام کی ضرورت ہے۔ یاد رہے کہ 29 سالہ سونم کپور کو راجکوٹ میں فلم ”پریم رتن دھن پایو“ کی شوٹنگ کے دوران سوائن فلو لاحق ہوا۔

وقت اشاعت : 07/03/2015 - 14:33:57

Rlated Stars :