ہالی ووڈ ڈرامہ فلم"فار فروم دی میڈنگ کراؤڈ"کانیا ٹریلر جاری

اتوار 8 مارچ 2015 13:42

لاس اینجلس ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) ہالی ووڈکی صفِ اول کی اداکارہ کیری ملیگن کی نئی ہالی ووڈ ڈرامہ فلم"فار فروم دی میڈنگ کراؤڈ"کانیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ہدایتکار تھامس ونٹر برگ کی یہ فلم1874کے اسی نام کے ناول سے ماخوذ ہے جس میں کیری ملیگن کے مدِ مقابل متھیاس شان آرٹس،مائیکل شین،ٹام اسٹریج اور جونو ٹیمپل اہم کردار ادا کررہے ہیں۔اینڈریو میکڈونلڈاور ایلن ریچ کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی وکٹوریہ دور میں فارم کی مالکن باتھ شیبا ایورڈین(کیری ملیگن)کے گرد گھوم رہی ہے جس سے تین افراد شادی کے خواہشمند ہیں۔ فلم یکم مئی کو سینما گھروں میں ریلیز کی جارہی ہے۔

وقت اشاعت : 08/03/2015 - 13:42:46

Rlated Stars :