چے پی روبوٹ نے امریکن باکس آفس پر سب کو پیچھے چھوڑ دیا

پیر 9 مارچ 2015 11:55

چے پی روبوٹ نے امریکن باکس آفس پر سب کو پیچھے چھوڑ دیا

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء)نارتھ امریکن باکس آفس پر اس ہفتے چے پی روبوٹ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، آرٹیفشل انٹیلی جنس تھرلر چے پی نے اپنی ریلیز کے ابتدائی تین دنوں میں ایک کروڑ 33 لاکھ ڈالر کما کر باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ فلم میں جرائم کو روکنے اور لوگوں کی حفاظت کے لیے روبوٹ پولیس کا تصور پیش کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جس میں ایک ربوٹ سوچنے اور محسوس کرنے کی صلاحیت حاصل کرلیتا ہے۔ اداکار ول اسمتھ کی فلم فوکس اس ہفتے ایک کروڑ ڈالر سمیٹ سکی، اس رومانٹک کامیڈی فلم کی کہانی دو کون آرٹسٹس کے بارے میں ہے اور 86 لاکھ ڈالر کی آمدنی کے ساتھ تیسرے نمبر پر اس ہفتے کامیڈی فلم دی سیکنڈ بیسٹ ایگزوٹک میری گولڈ ہوٹل رہی، کامیڈی سے بھرپور فلم کی کہانی ایک ایسے ہوٹل کے گرد گھوم رہی ہے جہاں مختلف شخصیات کی مالک دو خواتین ہوٹل کے ایک کمرے میں رہنے پر مجبور ہوجاتی ہیں۔

وقت اشاعت : 09/03/2015 - 11:55:35