ممبئی ہائی کورٹ نے دپیکا پڈوکون کی گرفتاری سولہ مارچ تک روک دی

پیر 9 مارچ 2015 14:44

ممبئی ہائی کورٹ نے دپیکا پڈوکون کی گرفتاری سولہ مارچ تک روک دی

ممبئی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) ممبئی ہائی کورٹ نے متنازع کامیڈی شواے آئی بی روسٹ میں شرکت کرنے پر دپیکا پڈوکون کی گرفتاری سولہ مارچ تک روک دی۔متنازع شو میں شرکت کی وجہ سے دپیکا کے خلاف پونا اور ممبئی میں ایف آئی آر درج کی گئی۔

(جاری ہے)

دپیکا کے وکیل نے ممبئی ہائیکورٹ میں وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دپیکا نے شو میں حصہ نہیں لیا وہ صرف تماشائی کے طور پر شریک تھیں،جو کوئی جرم نہیں۔عدالت نے عذر قبول کرتے ہوئے اداکارہ کی گرفتاری سولہ مارچ تک روک دی۔متنازع ”اے آئی بی روسٹ“ میں کرن جوہر، ارجن کپور اور رنویر سنگھ نے حصہ لیا تھا۔ ان تینوں نے مبینہ طور پر نازیبا زبان کا استعمال کیا تھا۔

وقت اشاعت : 09/03/2015 - 14:44:09

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :