سونم کپور پاکستانی چاکلیٹی ہیرو فواد خان کی دیوانی نکلیں

بدھ 11 مارچ 2015 14:42

سونم کپور پاکستانی چاکلیٹی ہیرو فواد خان کی دیوانی نکلیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء)سونم کپور پاکستانی چاکلیٹی ہیرو کی دیوانی نکلیں،کہتی ہیں اگرکسی سے پیار ہوا تو وہ فواد خان ہی ہوں گے۔ فلم ’’خوبصورت ‘‘میں ساتھ کام کر کے سونم کپور فواد خان کی دیوانی ہو گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

بہترین ڈیبیو کا فلم فیئر ایوارڈ لینےوالے فوادخان کے بارے میں سونم کپور کہتی ہیں کہ ان کی حس مزاح شاندار ہے،وہ بہت با ادب،مہذب اور نرم دل ہیں۔پنجابی لہجے میں خوبصورت پنجابی بولتے ہیں ۔ سونم نے بتایا کہ فواد کو مٹھائی منع ہے اس کے باوجود وہ انہیں سیٹ پر خوب مٹھائی اور چاکلیٹس کھلاتی تھیں۔

وقت اشاعت : 11/03/2015 - 14:42:03

Rlated Stars :